چنتامنی : 15؍ اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز )ہندستان آج ایک ترقی یافتہ ملک کی دوڈ میں شامل ہورہا ہے اور بہت جلد یہ ایک اعلیٰ اور بہترین ملکوں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا،آزادی کے بعد اچھی خاصی ترقی کرنے والے ملکوں میں اس کانام آتا ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈاکٹر صفدر بیگ صاحب نے کیا انہوں نے آج شہر کے مسلم ویلفر اسوسی ایشن(ایم۔ڈبلیو۔اے) اسکول میں 70 ویںیوم آزادی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے تمام پارٹیاں عوامی اداروں اور تمام لوگوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،یہ تمام کا اولین فرض ہے،اس ملک کی آزادی کے لئے اپنی جان قربان کرنے والوں کو سلام کرتے ہوئے ان کی محنت اور قربانی کو ضائع نہ جانے دیں اور اس ملک کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے کام انجام دئے جانے چاہئیے ۔
انہوں نے کہا اگر ہمارا ملک آج آزاد ہے اور ہم اس ملک میں سکون وعافیت کی سانس لے رہے ہیں،تو اس کے لئے ہمارے مجاہد آزادی اور اس ملک کی آزادی کے لئے قربان ہونے والوں کی وجہ سے جس نے اپنی طرف سے اس ملک کو آزادی کرانے میں کوششیں کی ہیں، بعد ازاں اسکول کے صدرسید اعجاز صاحب نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی نے ہندستان کی آزادی کے لئے اپنی جان تک قربان کردی تھی اور ان کے پاس کوئی مفاد نہیں تھا وہ ہرفرقے کو ساتھ لے کر چلتے تھے اور کوئی بھید بھاؤان کے پاس نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم سے ہی ہماری ترقی ہوسکتی ہے اگر ہم تعلیم حاصل کرنے میں کوتاہی کریں گے تو ہم دوسروں کی ضرورت بننے کے بجائے دوسروں پر بوجھ بنیں گے ۔تعلیم کی بنیاد پر ہی ملک میں کسی بھی فرد کی توقیر ہوتی ہے تعلیمی قابلیت اور لیاقت کی بنیاد پر ہی اے پی جے عبدالکلام کو ہمارے ملک کا صدر بنایا گیا تھا۔ہمیں ہمارے رہنماوں کے نقش قدم پر چلنا ہے جس کے لئے تعلیم حاصل کرنی ہے تعلیم کی بنیاد پر ہی انسان کو عزت ملتی ہے۔اس موقع پرڈاکٹرزکاء اللہ خان صاحب نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان کے آزادی کے لئے بیشتر علماء نے اپنی جان قربان دے دی ہے لیکن آج کل کے چند علماء مسلکوں کو لیکر عوام میں انتشار پیدا کررہے ہیں علماء کو چاہئے کہ مسلک کے جھگڑوں کو بالائے طاق رکھ کر سارے مسلمانوں کو ایک ہی پلٹ فارم پر جمع کرنے کی بے انتہاکوشش کرے۔چند علمائے اپنے پیٹ کی خاطر بھولے بھولے مسلمانوں میں تفرقہ نہ ڈالیں۔قبل ازیں ٹماٹر شبیر الدین نے قومی ترنگالہرائیں اور اسکول کے طلبہ نے قومی گیت گا کر سامعین کا دل موہ لیا۔اس موقع پر اسکول کے چیرمین ڈاکٹر محبوب پاشاہ،رُکن ڈاکٹر زکاء اللہ خان،رُکن ٹماٹر شبیر الدین،نواب پاشاہ،اسکول کے ہیڈ ماسٹر ٹیپوسلطان بیگ،الطاف پاشاہ،سید بڈھن،مبشرہ خانم،شاہد النساء،بابا،وسیم احمد،ریشمہ ،محمد منظیر،نارائن ریڈی،سمیہ ،زیب صدیقہ،نصیبہ،نواز پاشاہ ،سمیت کئی ٹیچر وٖغیرہ موجود رہے۔